ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیرومودی لندن میں گرفتار، پی این بی گھوٹالے میں 13 ماہ سے تھی ہندوستان کو تلاش

نیرومودی لندن میں گرفتار، پی این بی گھوٹالے میں 13 ماہ سے تھی ہندوستان کو تلاش

Thu, 21 Mar 2019 00:06:56    S.O. News Service

نئی دہلی ، 20 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لندن میں بے خوف گھوم رہا بھگوڑا نیرو مودی شکنجے میں آ گیا ہے۔بدھ کو لندن پولیس نے نیرو مودی کو گرفتار کیا،قریب 13 ماہ پہلے 13 ہزار کروڑ کے پی این بی اسکیم میں ہندوستانی جانچ ایجنسیوں کو نیرو مودی کی تلاش تھی۔

اس سے پہلے پیر کو برطانیہ کی ویسٹ منسٹر کورٹ نے نیرو مودی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا تھا،تاہم پولیس 25 مارچ تک نیرو مودی کو عدالت میں پیش کرے گی۔دراصل بینکوں کا 13 ہزار کروڑ لے کر فرار نیرومودی گزشتہ دنوں لندن کی سڑکوں پر اپنی شکل بدل کر بے خوف گھما دکھا تھا،جبکہ اس کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری ہو چکا ہے۔اس کے بعد برطانیہ کی ویسٹ منسٹر کورٹ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا،اگرچہ گرفتاری کے بعد نیرو مودی کے پاس ضمانت کے لئے کورٹ جانے کا اختیار ہے۔کورٹ سے نیرو کو مشروط ضمانت مل سکتی ہے۔نیرو مودی کی گرفتاری کے بعد ہندوستانی حکومت برطانیہ سے حوالگی کی مانگ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اب ہندوستان سے سی بی آئی اورای ڈی کی ایک ٹیم لندن کے لئے روانہ ہوگی۔اس دوران نیرو مودی معاملے کو لے کر سی بی آئی اور ای ڈی کی ٹیم مسلسل انگلینڈ اتھارٹی اور لندن میں موجود ہندوستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہے۔حوالگی کو لے کر گزشتہ دنوں وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا تھا کہ ہم اس معاملے میں کارروائی کر رہے ہیں، لندن میں وہ دکھ گیا، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اس کو فوری طور پر ہندوستان لے آئیں گے،اس کے لئے ایک عمل ہوتا ہے، جو ہم کر رہے ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ سال اگست میں نیرو مودی کی حوالگی کی درخواست کی تھی، ہم اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ وہ برطانیہ میں ہے، دوسری صورت میں ہم یہ درخواست نہیں کرتے،ہم نے ای ڈی اور سی بی آئی سے ملی معلومات کی بنیاد پر حوالگی کی درخواست کی ہے، اب برطانیہ کی جانب سے جواب آنا باقی ہے۔لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نیرو مودی کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں مسلسل مودی حکومت کو گھیر رہی ہیں۔اپوزیشن کا الزام ہے کہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے نیرو مودی لندن فرار ہونے میں کامیاب رہا۔


Share: